ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران جماعت کے ناراض MNAs کو سندھ ہاؤس سے نجی ہوٹل منتقل کردیا گیا

حکمران جماعت کے ناراض MNAs کو سندھ ہاؤس سے نجی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا دور میڈیا کو دو زرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو آج سندھ ہاؤس سے اسلام آباد کی ایک فائیو سٹار ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیا دور میڈیا نے پی ٹی آئی کے ایک ناراض ایم این اے سے اس حوالے سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ یہاں (سندھ ہاؤس میں) کچھ بھی ہوسکتا ہے اس لئے یہاں سے ہم منتقل ہورہے ہیں۔

ایک زرائع نے بتایا کہ حکومت نے ارادہ کیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا کر سندھ ہاؤس پر قبضہ کریں اور ان ناراض ایم این ایز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کریں اس لئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان کے تحفظ کی خاطر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جائے مگر دوسرے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ ان کو اسلام آباد کی ایک نجی ہوٹل منتقل کیا جائے گا کیونکہ کسی بھی وقت سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں