سینئر صحافی حامد میر اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے،اس بحث میں حامد میر نے وفاقی وزیر علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج بھی دیدیا۔
سماجی ایپ ٹوئٹر پر اس بحث کا آغاز تب شروع ہوا جب علی زیدی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایک ایم این اے کو راؤ انوار قرار دیا۔
سینئر صحافی حامد میر نے علی زیدی کے اس جھوٹے الزام کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ
"علی زیدی صاحب پلیز کوئی الزام لگانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں جس آدمی کو آپ راؤ انوار قرار دے رہے ہیں وہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہیں سندھ ہاؤس میں انکے ساتھ میری گفتگو جمعرات کو نشر ہو چکی ہے انکا نام ذوالفقار علی ہے افسوس مسجد میں وضو کرتے شخص کو بھی آپ نے نہیں بخشا ”
علی زیدی صاحب پلیز کوئی الزام لگانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں جس آدمی کو آپ راؤ انوار قرار دے رہے ہیں وہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہیں سندھ ہاؤس میں انکے ساتھ میری گفتگو جمعرات کو نشر ہو چکی ہے انکا نام ذوالفقار علی ہے افسوس مسجد میں وضو کرتے شخص کو بھی آپ نے نہیں بخشا https://t.co/sSg17Cm0cY
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 19, 2022
حامد میر کی اس ٹویٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ مجھے اپنی غلطی معلوم ہوگئی اور میں نے ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے تاہم میں نے راؤ انوار کے بارے میں جو لکھا ہے میں ان تمام الفاظ پر ابھی بھی قائم ہوں۔
Mistake accepted!
Tweet deleted!
But what was written about Rao Anwar still stands. https://t.co/Xw19wCPcjv— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 19, 2022
اس ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے لکھا کہ ‘تھینک یو’
Thank you https://t.co/xlgauy4VON
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 19, 2022
حامد میر کے تھینک یو کے جواب میں علی زیدی نے لکھا کہ
"مجھے امید ہے کہ آپ دوسرے لوگ بھی ایسی ہی ہمت اور کردار کا مظاہرہ کریں گے کہ میڈیا کی غلطیوں کو عوامی طور پر قبول کریں اور ان پر معافی مانگیں اور ایسے معاملات کی غلط رپورٹنگ نہ کریں جو حقیقت سے بہت دور ہیں!
You’re welcome!
I hope you are others also show the same courage character to publicly accept apologize on mistakes made by the media while wrongly reporting issues which are far away from the truth! https://t.co/7Cjk2CPfE4— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 19, 2022
علی زیدی کی اس ٹویٹ پر حامد میر نے جواب دیا کہ "ہمیں پچھلے تین سالوں میں صرف سچ بولنے کی وجہ سے آپ کے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل بے بنیاد الزامات اور جھوٹی خبروں کا سامنا کرنا پڑا ہے اگر آپ میڈیا کے کردار پر براہ راست بحث چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں، بس براہ راست بحث کے لیے وقت اور تاریخ بتا دیں۔ میں آجاؤں گا کیا آپ آئیں گے ، کیا آپ تیار ہیں؟”
We have contineaously faced baseless accusations and fake news from your colleagues just for speaking truth in last three years if you want a live debate on the role of media I am ready for that,just tell me the time and date for the live debate.I will come or you come. Ready? https://t.co/ArJLfULxaf
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 19, 2022
اس پر علی زیدی نے حامد میر کی ایک پرانی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ آپ نے ہی لکھا ہے؟
Yea aap he nay likha tha @HamidMirPAK bhai 😊https://t.co/qBrkRQzuwX https://t.co/2EpmV3Wxne
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 19, 2022
بالکل درست فیصلہ ہے جو بھی اپنی پارٹی کی پالیسی کے ساتھ نہیں چل سکتا اسمبلی سے استعفا دے اور اپنی نئی پارٹی کے ٹکٹ پر بائی الیکشن لڑ کر واپس اسمبلی میں آ سکتا ہے تو آ جائے https://t.co/VR1QdqoORg
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 9, 2020