English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کو توڑا ہے، بلاول بھٹو

القمر

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کو توڑا ہے، انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، آئین میں موجود ہے کہ تحریک پیش ہونے کے 14 روز کے اندر اجلاس بلانا ہے، 14 روز میں اجلاس نہ بلانا آئین شکنی ہے، اس آئین شکنی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو پہلے دن سے ہی تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست نظر آرہی ہے، جو کپتان جیتنے والا ہو، وہ میچ سے بھاگتا نہیں ہے، بزدل عمران خان پہلے دن سے اس عمل سے بھاگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں گے، انہوں نے شکست کے خوف سے سندھ ہاؤس پر اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، آج بھی جھوٹ کی بنیاد پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بغیر کسی ثبوت کے اراکین اسمبلی کے خلاف کرپشن اور پیسے کی لین دین کے الزمات لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اس حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے مخالفین پر کرپشن کے الزامات لگائے، تمام ادارے ان کے ماتحت تھے، نیب، ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے ان کے ماتحت تھے اس کے باجود بھی اپنی جانب سے عائد کردہ الزامات ثابت نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ اس حکومت میں کام کرانے کے لیے کہا ں کہاں پیسے دیے جاتے ہیں، جانتے ہیں کہ پنجاب میں کام کرانے کے لیے کہاں پیسے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اگر کرپشن کے حساب مانگا جاتا ہے تو وہ فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن کا حساب مانگا جاتا ہے، چینی چوری، آٹا چوری، پیٹرول چوری کا حساب مانگا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ کہاں جہاں جھوٹ بولوگے، آپ کبھی اپنی سیاست کے لیے اسلام کا نام استعمال کرتے ہو، آپ بھول گئے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران ریاست مدینہ کے نام پر ملک میں کیسی تباہی مچائی ہے، کیا ریاست مدینہ بنانے کا دعوٰی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنے مخالفین کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ نہ صرف سیاسی مخالفین کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائیں، گھٹیا زبان استعمال کریں بلکہ ان کی خواتین کے خلاف بھی بے ہودہ جملے بازی کرکے ان کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

منبع: ڈان نیوز

The post وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کو توڑا ہے، بلاول بھٹو appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے