ترکی نے چین میں طیارے کے حادثے پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ہمیں، عوامی جمہوریہ چین کے علاقے گوانگ شی میں آج پیش آنے والے طیارے کے حادثے پر شدید افسوس ہے۔ ہم، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں”۔