ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 186،52 فیصد اضافہ

ماہِ فروری کے دوران ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 186،52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکی وزارت سیاحت و ثقافت نے ماہِ فروی کے دوران سیاحوں کی تعداد کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری کے مہینے میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 186،5 فیصد اضافے کے ساتھ 15 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

فروری میں جن ممالک سے سب سے زیادہ سیاح ترکی آئے ان میں ایک لاکھ 28 ہزار 798 سیاحوں کے ساتھ بلغاریہ پہلے، ایک لاکھ 28 ہزار 663 افراد کے ساتھ امریکہ دوسرے اور ایک لاکھ 20 ہزار 475 افراد کے ساتھ ایران تیسرے نمبر پر رہا۔

فروری میں روس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں