ترکی میں مکانات کی خریداری کے لیے روسیوں اور یوکرینیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آن لائن رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارم املاک جیٹ کے مطابق ترکی میں رہائش کی تلاش میں روسی اور یوکرینی باشندوں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
املاک جیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری میں، روس سے ترکی میں رہائشی مکانات کی مانگ میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 51 فیصد ، جبکہ یوکریینی باشندوں کی مانگ میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
روسی اور یوکرینی دونوں ممالک کے باشندے انطالیہ میں رہائشی مکانات خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ اس کے بعد استنبول، ازمیر، انقرہ اور برسا کا نمبر آتا ہے۔
