تل ابیب: اسرائیل کے شہر بیرشیوا میں ایک شاپنگ مال کے پاس چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں تیز رفتاری سے آیا اور شاپنگ مال کے قریب ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
حملہ آور پھر شاپنگ مال کے گیٹ پر گاڑی سے اترا اور 3 شہریوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک فرد زخمی حالت میں بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے کہ چاقو بردار مزید حملہ کرتا، قریب موجود ایک بس ڈرائیور نے اس پو فائر کردیے جس میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
📹 فيديو متداول لمنفذ العملية في مدينة بئر السبع بالنقب المحتل pic.twitter.com/kEZJTCvJ0M
— وكالة صفا (@SafaPs) March 22, 2022
