پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مارچ کا نام اور پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیے گئے مارچ سے متعلق نئے اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کو ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 18 مقامات پر پڑاؤ کرے گا، ن لیگ کا مارچ 24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔
انشاءاللہ کل دوپہر 2 بجے 180 H سے مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا #PMLNLongMarch pic.twitter.com/HMgGA1Z7Zg
— PML(N) (@pmln_org) March 23, 2022
اعلامیے کے مطابق 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے۔
ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق ن لیگ کا مارچ 24 تاریخ کو دن 1 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے شروع ہوگا۔
