مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک اور منہ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف میڈیا سے محو گفتگو تھیں۔ اس موقع پر پرویز رشید، حنا پرویز بٹ، خرم دستگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق، مریم نواز کے پیچھے جبکہ مفتاح اسماعیل ان کے پیچھے موجود تھے۔
مفتاح اسماعیل کا گھٹیا پن دیکھیں ثانیہ عاشق کے دوپٹےسے ناک منہ صاف کر رہا ہے۔
یہ پاکستان کا وزیر خزانہ رہا ہے، حد ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے اٹھنے بیٹھنے پہ نظر رکھنے والے صحافیوں نے اس بد اخلاقی کو یکسر نظر انداز کیا ہے۔pic.twitter.com/5dYSpsdJsa— گوغلام گو 😷 (@mudazir) March 22, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے دو مرتبہ ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا ناک صاف کیا۔ ان سے دوبارہ یہ غلطی سرزد ہوئی تو ان کی بائیں جانب کھڑے ایک شخص نے مفتاح اسماعیل کے کان میں کچھ سرگوشی کی جس کے بعد انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اب ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
A video shows me wiping my face with my sister @SaniaaAshiq’s dupatta. As seen, I reached in my pocket, got a tissue wiped my face. 2nd time I unknowingly picked up her dupatta on the tissue to wipe my face. Of course I apologised to her when I saw it.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) March 23, 2022
مفتاح اسماعیل نے اس ویڈیو کلپ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرتے دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے پہلی بار میں اپنی جیب سے ٹشو نکالا اور اپنا چہرہ صاف کیا، دوسری بار میں میرے ہاتھ میں انجانے میں میری بہن کا دوپٹہ آگیا، اور میں نے جیسے ہی یہ دیکھا تو میں نے ان سے معافی بھی مانگ لی۔
