کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام سندھ سپر لیگ کے بارہواں میچ ملیر بازیگر اور بینظیرآباد لائنز کے درمیان کھیلا جو ملیر بازیگر نے 5-3 سے جیت لیا۔ ملیر بازیگر کے عامر نے 12 اور 16ویں منٹ میں 2 گول اسکور کیے، محمد وحید نے 20ویں منٹ میں 1 گول اسکور کیا، محمد ندیم نے 60 ویں اور 68 ویں منٹ میں 2 گول اسکور کیے۔ جواب میں بینظیر آباد لائنز کی طرف سے 45+2 ویں منٹ میں احمد نے گول اسکور کیا، 45+4 ویں منٹ میں عالمگیر نے 1 گول اسکور کیا اور 90+2ویں منٹ میں سعد اللہ نے 1 گول اسکور کیا۔ تیرہواں میچ لیاری فائٹرز اور حیدرآبادٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں لیاری فائٹرز کے محمد علی نے 21 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کیا۔لیاری فائٹرز کے گول کیپر محمد عمر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ 90+2 ویں منٹ میں ملیر بازیگر کے کپتان صدام حسین کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔ لیاری فائٹرز گروپ A میں 8پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔