English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں براہ راست بات چیت کا فیصلہ ایک خوش آئند مر ہے، روسی ترجمان

القمر

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روسی اور یوکرین کے وفود آج ترکی جائیں گےکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” براہ راست  بات چیت کا فیصلہ  بذات خود انتہائی اہم ہے۔”

دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ مذاکراتی وفود آج ترکی جائیں گے۔” تا ہم آج مذاکرات ہونے  کا امکان معدوم ہے  لیکن  نظریاتی طور پر یہ کل شروع ہو سکتے ہیں۔”

مذاکراتی عمل پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ "آمنے سامنے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ بھی اہم تھا ۔ تاہم فی الحال ہم مذاکرات کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر کاربند ہیں کیونکہ یہ چیز مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔”

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کا بھی کہنا ہے کہ "روس اور یوکرین کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات آج ۔کل استنبول میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے