English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ، غلطی نہیں دہرائیں گے ، شاہینوں کا عزم گریم شرٹس کو ہرانا آسان نہیں ، آسٹریلوی کپتان

لاہور: پاکستان آسٹریلیا کے کپتان ون ڈے سیریز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کرتے ہوئے

 

لاہور(نمائندہ خصوصی)قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے سیریز کا میلہ سجنے کو تیار،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج)منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ڈے نائٹ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے پلیئرز کو واضع پیغام دیا ہے کہ تینوں میچز جیتنے ہیں، کئی بڑے نام دستیاب نہ ہونے سے آسٹریلوی ٹیم کو فرق تو پڑے گا لیکن کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کی جا سکتی۔ورچوئل میڈیا کانفرنس میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے کہا کہ مہمان اسکواڈ میں شامل نئے کرکٹرز بھی بگ بیش اور ڈومیسٹک کرکٹ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں، ہوم گرانڈ کا فائدہ ہونے کے باوجود جیت کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں اوپنر فخر زمان نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، میرے خیال پر اس پر 290سے 300رنز کا ٹوٹل مناسب ہوگا۔فخر زمان کلا کہنا تھا کہ اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ فخر زمان نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لیے کئی بڑے نام دستیاب نہ ہونے سے آسٹریلوی ٹیم کو فرق تو پڑے گا لیکن کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کی جا سکتی، بابر اعظم نے پلیئرز کو واضع پیغام دیا ہے کہ تینوں میچز جیتنے ہیں، آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے لیکن پاکستان کو ہوم گرانڈ کا فائدہ حاصل ہے۔فخر زمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ون ڈے جیتیں، آسٹریلوی ٹیم کے بڑے نام نہیں ہیں جس سے فرق تو پڑتا ہے مگر جو ٹیم ایرن فنچ کے پاس ہے اسے بھی کمزور نہیں کہہ سکتے اور نا ہی ہلکا لے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمیشہ اوس فیکٹر ہوتا ہے، مگر اتنا فرق نہیں پڑے گا ،آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے مجھے مزہ آیا۔دوسری طرف آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے کہاہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں جسے لیکر بہت پرجوش ہوں، ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ورلڈ کلاس کرکٹرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، شاہین شاہ آفریدی اچھی سوئنگ کرتے ہیں۔ حارث روف، حسن علی اور عثمان قادر بھی بہترین بولنگ کرنا جانتے ہیں،ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے، پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہو تی ہیں، لگ رہا ہے کہ اوس کا عمل دخل زیادہ ہو گا۔پیر کوآن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹریننگ سیشن اچھا رہا ، ہم ہوٹل سے نکلے تو سب پرجوش تھے، اب تک سب اچھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے، پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہو تی ہیں، لگ رہا ہے کہ اوس کا عمل دخل زیادہ ہو گا، میرا اندازہ ہے کہ سیریز اچھی ہو گی، اس وقت ہم آئندہ ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کینگروز کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کو بنانے کے لیے تجربہ کر رہے ہیں ، ہمیں پلیئرز کا اندازہ ہوگا۔ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فنچ کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز نے رسک لیا تھا اور آخری ٹیسٹ میں شاندار ڈیکلریشن کی اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے