ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیہ چمپئنز ہاکی ٹرافی،پاکستان اوریوتھ کلب کی فتح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں بلدیہ ایچ ڈی کے اشتراک سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری بلدیہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی لیگ سیزن ٹو کے تیسرے دن مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، پاکستان ہاکی کلب نے بلدیہ ایچ سی کو 0-5 سے باآسانی شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، فاتح ٹیم کے محمد عبدل نے آٹھویں اور چودہویں منٹ میں محمد حارث، محمد حماد اور محمد ولید نے 19, 23 اور 31ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی اہم کردار ادا کیا۔ فاتح ٹیم کے محمد عبدل مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے میچ میں یوتھ ہاکی کلب نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گلبرگ ایچ سی کو 1-3 سے شکست دیدی، پہلے ہاف کے اختتام پر یوتھ ایچ سی کو کھیل کے بارہویں منٹ میں حسن علی اور 16ویں منٹ میں حارث نصیر کے گول کے باعث 1-2 سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف کے تیسویں منٹ میں سعاد ظہیر نے گیند جال میں پھینک کر یوتھ ایچ سی کی جیت یقینی بنادی، گلبرگ ہاکی کلب کا واحد گول معاذ آفریدی نے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں