
سان سلواڈور (انٹرنیشنل ڈیسک) ال سلواڈور میں جرائم پیشہ گروہوں کی وارداتوں کے باعث ملک ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بڑھتے ہوئے قاتلانہ حملوں کے پیش نظر کانگریس نے صدر نائب بوکیل کی ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست منظور کی تھی۔ال سلواڈور میں جمعہ کے روز 14 افراد اور ہفتے کے روز 62 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل فروری میں قتل کے 79 واقعات ہوئے۔ نیشنل پولیس کے مطابق اس نے 5اہم افراد کو پکڑ لیا ہے، جنہوں نے گینگ کے ارکان کو قتل کے احکام جاری کیے تھے۔
