English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں۔30

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ "استنبول خواتین عجائب گھر” ترکی کا پہلا اور دنیا کا تیسرا شہری خواتین کا عجائب گھر ہے؟

 

استنبول خواتین عجائب گھر 25 ستمبر 2012 کو ورچوئیل انوائرمنٹ میں قائم کیا گیا۔ یہ ترکی کےپہلے اور دنیا کے تیسرے  خواتین عجائب گھر کی حیثیت سے عالمی معیاروں کا حامل ایک عصری ادارہ ہے۔

 

فی الحال اس عجائب گھر کی سیر ورچوئیل پلیٹ فورم پر کی جا سکتی ہے۔ عجائب گھر  پہلی خاتون خطاط، پہلی خاتون مدیرہ، پہلی خاتون کلاسیکی مغربی موسیقی کی آرکسٹرا شیف جیسی فراموش شدہ یا پھر نظروں سے اوجھل  ماضی کی اور روز مّرہ زندگی کی خاتون شخصیات کی یاد تازہ کرتا ہے۔

 

عجائب گھر کی نمائش میں، 660 قبل مسیح کے بازنطین نامی استنبول سے لے کر موجودہ دور تک کی پیش رو عورتوں کی سوانح حیات کو جگہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عجائب گھر معلوماتی و مباحثی سرگرمیوں اور سماجی ذمہ داریوں کے حامل منصوبے بھی تیار کرتا ہے۔

 

ترکی بھر سے اور دنیا بھر سے زائرین کسی بھی وقت تنہا یا پھر دوستوں کے ہمراہ ورچوئیل پلیٹ فورم سے چار زبانوں میں سے کسی زبان کا انتخاب کر کے استنبول خواتین عجائب گھر کی سیر کرسکتے  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے