English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں وزارت اعلی سے استعفیٰ دیا، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دی اہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دی اہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاؤں گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے