English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایل سلواڈور میں گینگ وار سے متعلق ہلاکتوں کی خوفناک لہر، ملک میں ایمرجنسی نافذ

القمر

ایل سلواڈور میں گینگ وار سے متعلق ہلاکتوں کی خوفناک لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق گینگز کی جانب سے برھتے قاتلانہ حملوں کے پیشِ نظر کانگریس نے صدر نائیب بوکیل کی ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست منظور کی تھی۔

ایل سلواڈور میں گزشتہ جمعے کو 14 افراد اور ہفتے کے روز 62 افراد ہلاک ہوئے جبکہ فروری میں قتل کے 79 واقعات ہوئے۔ ملک میں اتنے وسیع پیمانے پر قاتلانہ وارداتوں کا سلسلہ برسوں سے دیکھنے میں نہیں آیا۔

نیشنل پولیس نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے مارا سلواتروشا (ایم ایس-13) کے پانچ سرغناؤں کو پکڑ لیا ہے، جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گینگ کے ارکان کو متعدد قتل کے احکام جاری کیے تھے۔ یہ قتل ملک کے بدنام زمانہ متعدد گینگز سے منسلک ہیں جو دارالحکومت سین سلواردوڈ کے بہت سے علاقوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔

بوکیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ایمرجنسی کے فیصلے کی مخالفت کا ذمہ دار حزبِ اختلاف کو ٹھہرایا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کیا حزب اختلاف گینگ کے ارکان کے دفاع کے لیے ایمرجنسی کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہے؟

دوسری جانب اپوزیشن میں سے کنزرویٹویو پارٹی ایرینا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ایل سلواڈور کے لوگوں کو یاد دلانا چاہیے کہ جو کچھ ابھی ہو رہا ہے وہ ان لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہے جنہوں نے مجرموں کو تحفظ فراہم کیا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایل سلواڈور میں گینگ وار سے متعلق ہلاکتوں کی خوفناک لہر، ملک میں ایمرجنسی نافذ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے