English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی دہلی سے مقبوضہ کشمیر جانے والا مسافر طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

القمر

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے مقبوضہ جموں و کشمیر جانے والا مسافر بردار طیارہ ایئرپورٹ پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کے بعد مسافروں کو دوسرے طیارے سے روانہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر جموں جانے والا طیارہ پرواز بھرنے سے قبل پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

الیکٹرک پول سے ٹکرانے کے باعث طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرواز کو منسوخ کرکے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

حادثے کے وقت طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جو محفوظ رہے۔ ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post نئی دہلی سے مقبوضہ کشمیر جانے والا مسافر طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے