English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، شام کے وقت بیٹنگ آسان ہو سکتی ہے جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بالنگ کرتے۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونئیر ون ڈے ڈبیو کریں گے، جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور مچل سویپ سن کو ون ڈے میں ڈیبیو کروایا جا رہا ہے، تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج کے میچ میں آرام کریں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم:

آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈن، بین مکڈرموٹ، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، سین ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور میچل سوئپسن شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم:

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، محم رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے