جنوبی کوریا میں صنعتی فضلے کی صفائی کے پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
یونہاپ کی خبر کے مطابق، حکام نے بتایا کہ دارالحکومت سیئول سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب میں آنسان میں ایک صنعتی فضلے کی صفائی کے پلانٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے سے لگنے والی آگ مکمل طور پر بجھا لی گئی ہے۔
