روسی وزارت خارجہ نے بعض روسی سفارتکاروں کی ملک بدری کے جواب میں لیتھوانیا ،لاٹویا اور ایسٹونیا کے سفیروں کو طلب کیا ۔
روس نے اپنے سفار تکاروں کی ملک بدری کے جواب میں تین بالٹک ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کیا۔
تاس اور ریا خبر ایجنسیوں کے مطابق، امکان ہے کہ روس بھِی مذکورہ ممالک کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
یاد رہے کہ لاٹویا ،لیتھوانیا اور ایسٹونیا نے اس ماہ کے اوئل میں دس روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔
