ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمشنر کراچی نے پہلی طورسم خان قومی بوائز اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا

کراچی: پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پہلی طورسم خان قومی بوائز اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ 2022 کا آغاز ہو گیا۔

چیمپئن شپ کا افتتاح کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کیا۔ قومی ہیرو جہانگیر خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کمانڈر عبدالواسع ودیگر بھی موجود تھے۔پاکستان نیوی کے زیر انتظام چیمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، سندھ ،آرمی ، نیوی ، ایئر فورس ، سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

کمشنر کراچی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کی روشنیاں بحال ہو چکی ہیں ، شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیزی آ چکی ہے۔بچوں اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں