English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوور مائی ڈیڈ باڈی، میں کبھی پی ٹی آئی کو عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دوں گی، رکن اسمبلی روبینہ عرفان

القمر

بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے اے آر وائے کے پروگرام میں اینکر کاشف عباسی نے جو خبر چلائی ہے، وہ سراسر جھوٹ ہے، میں اپنی جماعت کے فیصلوں کی پابند ہوں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایم این اے روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ میں نہ تو کسی وزیر سے ملی ہوں اور نہ ہی میں نے تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ ” اوور مائی ڈیڈ باڈی” میں مر کر بھی کبھی تحریک انصاف کو عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دوں گی۔ اگر میرے خلاف اس طرح کے غلط بیانات جاری کئے جائیں گے اور اس کی تردید نہیں کریں گے تو میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، عدالت اور بلوچ جرگے میں یہ معاملہ  لے کر جائوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے