English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیلیئن صدر کی طبیعت ناساز ،اسپتال میں داخل کر دیئے گئے

القمر

برازیل کے صدر ہائیر بولسونارو کو آنتوں میں بل آنے کے پیش نظر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ملکی وزیر سلامتی امور جنرل آگسٹو ہیلینو   کے مطابق، بولسونارو کو دارالحکومت  برزیلیا کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جن کے بعض ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا  کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صدر کی ایک ظہرانے کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔

بولسونارو سن 2018 میں ایک انتخابی مہم کے دوران پیٹ میں چاقو لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے جن کا سات بار آپریشن بھی ہو چکا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے