English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان مکسڈ مارشل فیڈریشن کے تحت سیمینار کا انعقاد

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے زیراہتمام ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ پی ایس بی جمنازیم کوئٹہ میں نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفری اور ججز کا ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد ریفری اور ججز کو مکسڈ مارشل آرٹس کے حوالے سے آگاہی اور قوانین کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ، صدر پاکستان جوجٹسو فیڈریشن خلیل احمد خان، نائب صدر میر یاسین مینگل، ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر عمران یوسف، بلوچستان مکس مارشل آرٹس کے صدر شرافت بٹ، جنرل سیکرٹری آغا محمد مینگل و پاکستان مکس مارشل آرٹس کے چیئرمین طارق علی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان مکس مارشل آرٹس کے چیئرمین طارق علی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سیمینار کا مقصد اْن ریفری اور ججز کو مکس مارشل آرٹس کے قوانین اور رولز و ریگو لیشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھی جو ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں اس طرح کے سیمینار سے ہمارے ریفری اور ججز کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ایک روزہ نیشنل مکس مارشل آرٹس ریفری اور ججز سیمینار میں پاکستان پولیس، واپڈا، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس سمیت چاروں صوبوں اور گلگت سے مکس مارشل آرٹس کے منتخب ریفری اور ججز نے شرکت کی۔ سیمینار کے آخر میں حصہ لینے والے ریفری اور ججز میں سرٹیفکیٹ اور مہمان خصوصی کو شیلڈ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے