English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہود پر حملے ، اسرائیل میں ہتھیاروں کی مانگ بڑھ گئی

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں یہود پر حملوں کے باعث ہتھیاروں کے لائسنس کی مانگ بڑھ گئی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز خضیرہ میں ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل میں ہتھیار رکھنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی درخواستوں کی شرح میں 700 فیصد اضافہ ہوا۔ مقبوضہ شہر خضیرہ میں فائرنگ کے حملے میں 2اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ مقبوضہ شہر کے اندر ام فحم شہر سے تعلق رکھنے والے 2فلسطینیوں نے کیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور شہید ہو گئے۔ اسرائیل ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد 12گھنٹے کے دوران آباد کاروں نے اسلحہ رکھنے کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے 433 نئی درخواستیں جمع کرائیں۔ اخبار نے نشاندہی کی کہ اسلحہ کے لائسنس کی مانگ میں پہلے بھی اضافہ دیکھا جارہا تھا،اوسطا روزانہ 60 درخواستیں ہورہی تھیں، تاہم حملے کے بعد 430 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ اس سے قبل فلسطینی نوجوان محمد ابو قیعان نے 4اسرائیلیوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیاتھا۔دوسری جانب مغربی کنارے کے فلسطینیوں نے رام اتھارٹی کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی قانون ساز کونسل کے ارکان اور سرکردہ شخصیات نے ایک معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں دھرنا دیا ہے۔ دھرنے کے شرکا نے اتھارٹی اور حکومت کو فلسطینی معاشرے میں معاہدے کے نفاذ کے خلاف خبردار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے