ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا کے 1 گھر میں لگنے والی آگ سے مسلم خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اوتاوا: کینیڈا میں ایک گھر میں لگنے والی آگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں والدین اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایک گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں 31 سالہ نذرعلی اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت جل کر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ عالیہ، 8 سالہ جیڈان اور 11 سالہ لیلیٰ شامل ہیں۔ گھر میں آگ رات کو لگی جب اہل خانہ سو رہے تھے جب کہ گھر کے اسموک الارم خراب تھے۔

جس وقت فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو آگ کے بلند شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔ اہلکاروں نے دو مردہ اور تین شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال پہنچ کر زخمیوں نے بھی دم توڑ دیا۔ ایک بزرگ خاتون کو زخمی حالت میں گھر کے باہر پایا گیا تھا جن کا علاج جاری ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post کینیڈا کے 1 گھر میں لگنے والی آگ سے مسلم خاندان کے 5 افراد جاں بحق appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں