English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن کیساتھ معاہدے کی توثیق کردی

القمر

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی توثیق کر دی۔ کچھ دیر بعد ایم کیو ایم پریس کانفرنس کے ذریعے باضابطہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرے گی۔

موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنما سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دونوں وفاقی وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے، امین الحق نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ رات دیر گئے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں دونوں جانب سے معاہدے کی منظوری دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے