ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے لیے ایم کیو ایم کے بعد ایک اور سرپرائز آ رہا ہے، شرجیل میمن

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک اور سرپرائز آ رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے بعد عمران خان کے لیے ایک اور سرپرائز آرہا ہے۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ اسٹارٹ ہوگئی ہے اور کچھ وزراء نے بیرونِ ملک کے لیے ٹکٹیں بُک کروالی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، عمران خان کھڑا ہوا ہے، آخری بال تک لڑے گا۔

شیخ رشید کے مطابق تین تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں