English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

القمر

رملہ: اسرائیل میں تل ابیب کے نواح میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد  ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  یہ حملہ چھوٹے سے ساحلی شہر بینی بیراک میں کیا گیا، جہاں مقامی آبادی میں انتہائی قدامت پسند یہودیوں کی اکثریت ہے۔ مرنے والوں میں سے چار الٹرا آرتھوڈوکس یہودی تھے اور پانچواں ایک پولیس اہلکار۔ سیاہ لباس میں ملبوس حملہ آور نے پیدل چلتے ہوئے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں اور راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔ وہ خود بھی گولی لگنے سے مارا گیا مگر یہ واضح نہیں کہ اسے گولی کس نے ماری۔

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ حملہ آور ایک چھبیس سالہ فلسطینی تھا، جس کا تعلق ویسٹ بینک کے علاقے سے تھا۔ یہ حملہ اسرائیل میں ایک ہفتے کے دوران اپنی نوعیت کا تیسرا خونریز حملہ ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے