English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

القمر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نئے ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کی خبر کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے انضمام شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی، جو علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے پوری قوم کے نقطہ نظر اور متحد ردعمل کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیپٹن سعد بن عامر شہید اور لانس نائیک محمد عرفان شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی جنہوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے