ترک دفتر دفاع نے 1915 چناق قلعہ پُل کے گیوک ترک ون سیٹ لائٹ سے کھینچی گئی تصاویر کو اپنی ویب سائٹس پر جگہ دی ہے۔
1915 چناق قلعہ پل، جس کا افتتاح 18 مارچ کو صدر رجب طیب ایردوان کے ہاتھوں ہوا تھا ، ‘گیوک ترک ۔1‘ سیٹلائٹ سے اس کے نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا۔
وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تصاویر کو "کیا آپ 1915 چناق قلعہ ُپل کو ہمارے گیوک ترک ون سیٹلائٹ کی آنکھوں سے دیکھنا چاہیں گے؟” نوٹ کے ساتھ جگہ دی گئی۔
