ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا : بارش سے دریا میں طغیانی رہایشی علاقوں میں سیلاب آگیا

کینبرا: آسٹریلیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث رہایشی علاقہ زیر آب ہے

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار تباہ کن بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لزمور میں 400ملی میٹر بارش کے بعد دریا میں طغیانی آگئی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں۔ رہایشی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔ ادھر متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سڈنی میں 537ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں