پیانگ یانگ:جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس حالیہ دعوے پر شبے کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے کہ کمیونسٹ کوریا نے گزشتہ ہفتے ایک ایسے نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا،
جسے ماہرین نے مونسٹر میزائل قرار دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایک نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر لیا ہے۔ سیول میں جنوبی کوریائی حکومت کے مطابق یہ دراصل وہی میزائل تھا،
جس کا تجربہ شمالی کوریا نے 2017 میں کیا تھا۔ شمالی کوریا کے ریاستی میڈیا نے اس میزائل کے تجربے کو تاریخی واقعہ قرار دیا تھا۔
