پاک بحریہ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کو شامل کرلیا گیا۔
پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل ’پی این ایس ہیبت‘ کی کمیشننگ اور تیسرے 16 ٹن بولارڈ پل ٹگ ’پی این ٹی گوگا‘ کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے جسے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے اور اسے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) نے بغیر کسی غیر ملکی تکنیکی مدد کے بنایا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ایس ہیبت کی شمولیت مقامی ڈیزائن اور تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز کرتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید پختہ ہوگیا ہے۔
Indigenously designed constructed Fast Attack Craft Missile PNS HAIBAT commissioned in @PakistanNavy @dgprPaknavy https://t.co/IVnP1TzZAu pic.twitter.com/yOAFOmWy5R
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 31, 2022
پاک بحریہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی کے تناظر میں پی این ایس ہیبت سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور بحر ہند کے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کے ایس اینڈ ای ڈبلیو، ایم ٹی سی اور پاکستان نیوی کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اس بات پر زور دیا کہ میزائل کرافٹ پی این ایس ہیبت کے ایک کثیر مشن کے قابل پلیٹ فارم ہونے کی وجہ سے پاک بحریہ کی میری ٹائم دفاعی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی این ٹی گوگا کی شمولیت بھی ایک سنگ میل ہے جس سے مقامی جہازوں کی تعمیر کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔
Commissioning Ceremony of Pakistan Navy’s indigenously designed constructed Fast Attack Craft Missile PNS HAIBAT and induction ceremony of third 16 Ton Bollard Pull Tug PNT GOGA held in Karachi@PakistanNavy https://t.co/IVnP1TzZAu pic.twitter.com/IP4SyfPSYL
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) March 31, 2022
