بدین(نمائندہ جسارت) ملک بھر سے 22 پریس کلبز کے صدور اور سیکرٹریز کی اسلام آباد آمد آج وزارت اطلاعات و نشریات کی تقریب میں شرکت اور وفاقی وزیر فواد چودھری سے ملاقات کریں گے۔حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سکھر، حب، لاہور، پشاور، فیصل آباداور جھنگ سمیت ملک بھر 22 پریس کلبز صدور اور سیکرٹریز کی اسلام آباد آمد آج وزارت اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام منعقد پروگرام میں شرکت اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات ملک بھر کے22 پریس کلبز کو اس سال ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور لیب کیلیے منتخب کیا ہے ان پریس کلبز میں ماڈرن اسٹوڈیو اور ڈیجیٹل لیب کا قیام کیا جائے گا جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے۔اس اسکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی مہیا کیے جائیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے والے صحافیوں میں حیدرآباد پریس کلب کے صدر عبداللہ شیخ ،بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں، جنرل سیکرٹری عمران عباس، ٹھٹھہ پریس کلب کے صدر اقبال جکھرو، سیکرٹری حب پریس کلب کے صدر الیاس احمد گمبوہ سمیت دیگر پریس کلب کے عہدیداران شامل ہیں۔
