ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کپ، خیبرپختونخوا نے چھٹے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کرلیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی )خیبرپختونخوا نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے چھٹے ٹائٹل کے حصول پر نظریں مرکوز کرلی ہیں۔ پاکستان کپ کی دفاعی چمپئن خیبرپختونخوا کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلوچستان کے مدمقابل آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ آج صبح 10بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں تماشائیوں کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔خیبرپختونخوا اس سے قبل قومی انڈر 13، انڈر 16اور انڈر 19 چمپئن شپ کے علاو ہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل بھی جیت چکا ہے۔ دوسری جانب یاسر شاہ کی قیادت میں بلوچستان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے 10 میں سے 7 میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل میں سندھ کو ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ بلوچستان نے آخری مرتبہ 20- 2019 میں ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین وکٹ کیپر اور پلیئر آف دی فائنل کو بھی انعامات سے نوازا جائیگا۔۔ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ کپتان خیبرپختونخوا خالد عثمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے پورا سیزن بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور اب ٹائٹل بھی ضرور حاصل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں