کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرچری کا کھیل خواتین کو ذہنی وجسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے، کراچی کی تاریخ میں پہلی بار اسکول لیول پر طالبات کو تیر اندازی سے روشناس کروایا گیا جو ویمن امپاورمنٹ میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار’’اسپورٹس فار آل‘‘ کے چیئر مین شاہد ہاشمی نے اسپورٹس فار آل کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ 2022کے سلسلے میں گرلز آرچری میگا ٹرائلز کے موقع پر ٹرائلز کے لئے آنے والی طالبات ،ٹیچرز اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان پرائیویٹ اسکولز کے پرویز ہارون اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹرائلز کو ایشیا کے سند یافتہ آرچری کوچ حسان عبداللہ اور ان کی ٹیم نے آرگنائز کیا تھا جس کے دوران طالبات کو تیر اندازی کے حوالے سے ابتدائی تربیت بھی فراہم کی گئی تھی ۔کے پی ایل کے چیئر مین معیز بن زاہد کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ 2022کا آرچری کے میگا ٹرائلز سے آغاز ہواہے جو خوش آئند ہے۔