جوہانسبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں تارکین وطن کو ملازمتیں دیے جانے پر شہری سخت مشتعل ہوگئے اور انہوں نے جوہانسبرگ میں احتجاج کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق احتجا ج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو دی گئی ملازمتیں چھین کر جنوبی افریقا کے شہریوں کو دی جائیں۔ تارکین وطن کے خلاف تحریک کو ڈوڈولا کا نام دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے جرائم کی بلند شرح کا الزام بھی تارکین وطن پر عائد کیا ہے۔