کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ ایک اور کیس میں بری کردیا، عذیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ پر تاجر عبدالصمد کو اغواء کرنے کا الزام تھا۔ عدالت میں پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور 70 ہزار روپے وصول کرکے مغوی کو بھی قتل کردیا تھا۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ لگائے گیے الزامات جھوٹے ہیں، ملزمان کا اغواء اور قتل سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزم عذیر بلوچ ابھی تک 18 مقدمات میں بری ہوچکا ہے۔