اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے، جس میں تحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا خط میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن پی ٹی آئی کے ایک لاکھ سپورٹر پہنچیں گے اس لئے اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے۔
شہبازشریف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دن بھی فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کی کاپی کمشنراسلام آباد، ڈی سی اورآئی جی کوبھی ارسال کی گئی ہے۔
