ماسکو: یوکرین نے ایک ماہ سے جاری جنگ کے دوران پہلی بار روسی سرزمین کو نشانہ بنایا ہے جس میں ایک آئل ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے 2 ہیلی کاپٹرز نچلی پرواز کرتے ہوئے روس شہر بلگورود میں داخل ہوئے اور مختلف اہداف پر متعدد میزائل داغے۔
روس نے بھی تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے دو ہیلی کاپٹرز فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہوئے اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا۔
روس کے جس شہر کے آئل ڈپو کونشانہ بنایا گیا وی یوکرین کی سرحد سے محض 35 کلومیٹرز کی دوری پر ہے۔
#BREAKING: Video reportedly of Ukrainian attack helicopters striking oil facility in Belgorod, across the border inside Russia pic.twitter.com/NfQVJ97rbA
— ELINT News (@ELINTNews) April 1, 2022
