English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تونس کے صدر کا کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا اعلان

القمر

تونس سٹی: شمالی افریقی ملک تونس کے صدر قیس سعید نے کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا اعلان کردیا جس کی خوشی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تونس کے صدر قیس سعید نے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاست دانوں کی جانب سے ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے اور عوام کو بغاوت کی ترغیب دینے کا معاملہ سامنے آنے پر آئین کی شق 72 سے حاصل اختیار کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کردیا۔

قوم سے اپنے خطاب میں صدر قیس سعید کا کہنا تھا کہ یہ قدم وطن، ریاستی اداروں اور عوام کے تحفظ کے لیے اُٹھایا گیا ہے اور اب وہ آئین سے حاصل اختیارات کے تحت ملک کی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

صدر قیس سعید نے مزید کہا کہ صدر ریاست کا سربراہ اور اتحاد کی علامت ہے جوریاست کی آزادی اور تسلسل کی ضمانت دیتا ہے اور آئین کے احترام کو یقینی بناتا ہے۔

تونس کے صدر نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے خلاف تشدد کا سہارا لینے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون حرکت میں آئے گا۔

واضح رہے کہ صدر قیس سعید نے گزشتہ برس 26 جولائی کو وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا اور اس کے بعد سے معطلی کی مدت میں توسیع کرتے آئے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post تونس کے صدر کا کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا اعلان appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے