کابل (اے پی پی)افغانستان کے صوبہ ہلمند میں گزشتہ جنگوں سے بچا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح 9 بجے ضلع مارجہ کے ایک کیمپ والے علاقے میں اس وقت ہوا جب بچوں کا ایک گروپ کھلونا نما آلے سے کھیل رہاتھا کہ اسی دوعان کھلونا نما یہ ڈیوائس پھٹ گئی جس سے 5 بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک لڑکی سمیت 2 بچے زخمی ہو گئے ۔
