یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیلنے والے 39 غیر قانونی تارکین وطن کو چناق قلعے کی تحصیل آئیواجیک کے ساحل پر پہنچادیا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے آئیواجیک کے قریب ربڑ کی کشتی پر سوار تارکین وطن کے ایک گروپ کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
39 تارکین وطن، جنہیں یونانی ساحلی محافظوں نے ترک علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا تھا جن کو TCSG-28 کی ٹیموں کے آپریشن کے ذریعے زندہ بچائے جانے کے بعد ان کو ساحل پر پہنچادیا گیا۔
غیر قانونی تارکین وطن کو طریقہ کار کے بعد آئیواجیک غیر ملکیوں کو واپس جانے کے مرکز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ربڑ کی کشتیوں میں سوار 71 غیر قانونی تارکین وطن کو یونانی عناصر کے ذریعے ترکی کے علاقائی پانیوں میں دھکیل دیا گیا تھا اور ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے انہیں موعلا کے علاقے مارمریس پہنچادیا ہے۔
کوسٹ گارڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کوسٹ گارڈ کی ٹیموں کو علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن ربڑ کی کشتیوں میں موجود ہونے کی اطلاع ملی جس پر کاورائی کرتے ہوئَ ان تارکلین وطن کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن کو بعد میں صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
