English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے شام میں دولڑکیوں کا اغوا کرلیا

القمر

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے شام کے شہر حلب میں رہنے والی 16-17 سال کی 2 لڑکیوں کو اپنے مسلح عملے میں شامل ہونے کے لیے اغوا کر لیا ہے۔

 YPG/PKK  کے اقوام متحدہ ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود  اس دہشت گرد تنظیم نے   بچوں کو جنگ میں دھکیلنے  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

شام میں شہریوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز کا جائزہ لینے والے  سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک (SNHR) کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ   YPG/PKK دہشت گردتنظیم جو  شام میں "SDG” کا نام استعمال کرتی  ہیں نے دو 17 سالہ لڑکیوں کو اغوا کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے ان کے اہل خانہ کو ان بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی جنہیں انہوں نے اغوا کیا تھا، اور لڑکیوں کو حلب کے شہر کے مرکز سے منبج ضلع میں YPG/PKK کے دہشت گرد کیمپوں میں لے جایا گیا  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے