ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی صدر کا ترکیہ کا ضامن بننے پر اظہار تشکر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک کی سلامتی کا ضامن بننے کے لیے ترکیہ کے تیار ہونے پر  اس  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے  اپنے ٹیلی گرام چینل پر شئیر کردہ اپنے پیغام میں 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کے بارے میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ جنگ جاری ہے اور "ہم نے دشمن کی سوچ سے کئی گنا زیادہ برداشت کیا ہے۔ دشمن یہ سمجھتا رہا ہے کہ یہ جنگ صرف 3 یا 5 دن تک جاری رہے گی اوراس دوران ان کے ملک پر قبضہ کرلیا جائے گا لیکن  ہم نے ان کا مقابلہ کیا ہے  اورکرتے رہیں گے۔

زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان سے فون پر بات  چیت کی ہے اور انہوں نے منگل کو استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود کے مذاکراتی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ترکیہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ یوکرین کی سلامتی کا ضامن بننے کے لیے تیار ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں