وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ وزیر اعظم نے جو دفاعی حکمت عملی اپنائی ہے اس کا ایک پہلو وہ الزامات ہیں جن کا مقصد عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ان کو ہٹائے جانے کی کوششوں کے پیچھے کوئی بیرونی سازش بھی کارفرما ہے۔ اس بارے میں مزید جانتے ہیں یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے جنوبی ایشیا کے امور کے ماہر کولن کک مین سے۔
