لاہور (نمائندہ خصوصی ) قومی نیٹ بال چمپین شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹلز پاکستان واپڈا نے جیت لیے ہیں جبکہ سٹی اسکول پی اے ایف نے قومی انٹراسکول نیٹ بال چمپن شپ جیت لی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، صدر مدثر آرائیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گوہر رضا بھی موجود تھے۔
