English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم کا کھیل دیکھ کر خوشی ہوئی ، کیمرون گرین

القمر

لاہور (نمائندہ خصوصی ) آسٹریلوی آل رائونڈر کیمرون گرین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کیا کھلاڑی ہیں۔ پوری سیریز میں انہوں نے لاجواب اور حیرت انگیز شاٹس کھیلے۔ آسٹریلوی آل رائونڈر کیمرون گرین بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے لیے تعریفی پیغام جاری کیا ہے۔ کیمرون گرین کا کہنا ہے کہ اس آدمی کی کلاس دیکھ کر خوشی ہوئی، بابر اعظم کیا کھلاڑی ہیں! پوری سیریز میں انہوں نے لاجواب اور حیرت انگیز شاٹس کھیلے، میں انہیں دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مقررہ 50 اوورز میں 348رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے بابراعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں بابر اعظم نے 114 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروایا بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے